لندن(نیوزڈیسک)سونے کی قیمت 6برس کی کم ترین سطح پر،بھارت میں خطرے کی گھنٹی بج گئی .عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 برس کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔ جمعرات کو ہونے والے کاروبار میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1,070.76ڈالر فی اونس رہی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت 1,064.95ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی جو فروری 2010 کے بعد کی کم ترین قیمت تھی۔دریں اثناء چاندی کی قیمت میں 0.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد وہ 14.24 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔جبکہ بھارت دنیامیں سونے کادوسرابڑاخریدارہے اوراس نے اربوں ڈالرکاسوناخریدرکھاہے ۔اب عالمی منڈی میںسونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث بھارتی ماہرین معاشیات بہت پریشان ہیں کہ اس سے بھارت کوبہت بڑانقصان ہوگا۔