کراچی(نیوز ڈیسک) جیو فلمزوہ شاہکار لارہا ہے جس کا پاکستانی شائقین کو بے چینی سے انتظارتھا۔ ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹار سیلویسٹر اسٹالن کی فلم” کریڈ“ آج سے پاکستان بھر میں شاندار بزنس کرنے آرہی ہے۔ہدایت کار راین کوگلر کی یہ اسپورٹس ڈرامہ1974 سے شروع ہونے والی ہالی ووڈ کی مقبول سیریز راکی کے سلسلے کو آگے بڑھاتی ساتویں پیشکش ہے۔راکی بلبو نامی ایک عام سے باکسر کی انتھک محنت کے بعد بڑی کامیابی سے شروع ہونے والی اس کہانی میں یہ کردار اس بار بھی ایکشن اسٹار سلویسٹر اسٹالن نبھا رہے ہیں۔اس نئی فلم کی کہانی کا مرکزی کردار راکی کے تیس برس پرانے دوست اور حریف اپولو کریڈ کے بیٹے کا ہے جسے مائیکل بی جورڈن ادا کررہے ہیں۔راکی بلبو سے ٹریننگ کی غرض adonis creed لاس اینجلس سے فلاڈلفیا کا رخ کرتا ہے۔امریکی باکس آفس پر پہلے دن کی شاندار کامیابی اور فلم ناقدین میں پذیرائی حاصل کرنے والی آل ایکشن اورا سپورٹس ڈرامہ فلم کا ہے، آج سے ملکی سینماوں میں افتتاح ہے۔کریڈ پاکستان بھر میں جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جارہی ہے۔
سلویسٹر اسٹالن کی ایکشن سے بھرپور فلم ” کریڈ“ آج ملک بھر میں ریلیز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































