ماسکو(نیوز ڈیسک) ترکی کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کے طیارے کو تباہ کرنے کے واقعہ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہے لیکن اب روسی صدر نے امریکا کو بھی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے طیارے سے متعلق تمام تر ڈیٹا امریکا نے ہی ترکی کو فراہم کیا۔فرانس کے صدر نکولس ہولاندے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ترکی کو ہمارے طیارے کے مقام اور گزرنے کے وقت کا مکمل علم تھا اور اپنے طیارے کا راستہ امریکا کو دیا تھا جو انھوں نے ظاہر کر دیا، امریکا نے ہی ہمارے طیارے کا ڈیٹا ترکی کو فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کا یہ دعوی بھی غلط ہے کہ اگر انہیں پتہ ہوتا کہ یہ روس کا طیارہ ہے تو وہ اسے تباہ نہیں کرتے کیونکہ ہمارے طیاروں کی واضح اور نمایاں نشانیاں ہیں۔ کیا ترکی امریکا کے طیارے کو بھی اسی طرح مار گراتا جس طرح انھوں نے ہمارے طیارے کو گرایا۔دوسری جانب روس نے اپنا اینٹی ایئرکرافٹ نظام ایس400 شام پہنچادیا ہے، اینٹی ایئر کرافٹ سسسٹم زمین سے فضا میں 250 میل تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ روسی سیکیورٹی فورسز نے ترک سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور انھیں واپس جانے کے احکامات جاری دیئے ہیں جب کہ روس میں کام کرنے والی ترک تعمیراتی کمپنیوں کے دفاتر پر بھی چھاپے جاری مارے جا رہے ہیں۔
روسی طیارہ گرانے سے متعلق ترکی کو تمام معلومات امریکا نے فراہم کیں، ولاد میر پیوٹن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)



















































