لاہور(نیوزڈیسک) جدید ٹیکنالوجی سے ایک اہم موضوع پربنائی جانے والی فلم ”مور“ آسکرایوارڈ کی ” فارن فیچرفلم “ کیٹگری کے لیے نامزد ہوگئی۔فلم کے ڈائریکٹرجامی ہیں جب کہ فلم میں مرکزی کردارپاکستان کے ورسٹائل اداکارحمیدشیخ اورعبدالقادر نے ادا کیے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹرجامی اپنی فلم ”مور“ کی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے اس وقت بھارت میں ہیں اوراس کے بعد فلم کوآسٹریلیا اورامریکا میں ہونے والے فلم فیسٹیولزمیں بھی نمائش کے لیے لیجایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حمید شیخ نے کہا کہ یہ ہر پاکستانی اورخاص طورپرشوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہماری فلم آسکرایوارڈزکی فارن فیچرفلم کیٹگری میں نامزد ہوئی ۔ اس کے علاوہ بھی ہماری فلم کو دنیا میں مختلف فیسٹیولز میں نمائش کے لیے پیش کیاجارہا ہے اوراس فلم کوزبردست رسپانس مل رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی، عکسبندی اورتکنیکی کام بہت جاندارہے اوراس فلم کوہرلحاظ سے بین الاقوامی معیار کے مطابق کہا جاسکتا ہے۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ آسکرایوارڈز میں ہماری فلم کواچھارسپانس ملے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































