لدھیانہ(نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص بولی وڈ اداکار عامر خان کو تھپٹر مارے گا، اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا.انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ اعلان لدھیانہ میں ہوٹل ایم بی ڈے ریڈیسن بلیو کے باہر شیو سینا کے احتجاج کے دوران کیا گیا، جہاں عامر خان ٹھہرے ہوئے ہیں.واضح رہے کہ عامر خان اپنی فلم ‘دنگل’ کی شوٹنگ کے لیے لدھیانہ، پنجاب میں مقیم ہیں.احتجاج کے دوران شیو سینا کے کارکنوں نے مبینہ طور پر اداکار کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی اور ان کی تصاویر جلائیں.شیو سینا پنجاب کے چیئرمین راجیو ٹنڈن نے دعویٰ کیا، “جو بھی شخص عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہر تھپڑ کے انعام میں ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے”.
ٹنڈن کا کہنا تھا، “ہم ہوٹل کے مینیجر، ملازمین اور عامر خان کی فلم کی ٹیم کو بھی یہ موقع دے رہے ہیں کہ وہ عامر خان کو تھپڑ ماریں اور ہم سے ایک لاکھ روپے حاصل کریں، کوئی بھی باہمت اور محب الوطن شخص جو لدھیانہ میں عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہماری جانب سے ہر تھپڑ پر ایک لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے”.شیو سینا کے انتہاپسندوں نے ہوٹل کے سامنے والی سڑک بھی بلاک کردی اور عامر خان کے خلاف نعرے بازی کی.واضح رہے کہ عامر خان احتجاج کے وقت ہوٹل میں موجود نہیں تھے.لدھیانہ ویسٹ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس روپندر کور سرن نے بتایا کہ واقعے کے بعد ہوٹل کے باہر پولیس کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا جبکہ 15 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک کوئیک رسپانس ٹیم ہوٹل کے قریب پیڑولنگ میں مصروف ہے.واضح رہے کہ رواں ہفتے نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر عامر خان نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی جو ان کے لیے ‘انتہائی تشویشناک’ لمحہ تھا۔عامر کا کہنا تھا کہ “کرن اور میں ساری زندگی ہندوستان میں رہے ہیں، پہلی مرتبہ انھوں نے پوچھا کہ کیا ہمیں ہندوستان سے منتقل ہوجانا چاہیے؟”ان کا مزید کہنا تھا “یہ کرن کی جانب سے ایک بہت بڑا بیان ہے، وہ بچوں کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں، وہ ہر روز اخبار کھولتے ہوئے خوف محسوس کرتی ہیں”.اداکار نے کہا،” اس ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے ہم اخبارات میں وہ سب کچھ پڑھتے ہیں جو ہندوستان میں ہورہا ہے، میں اس بات سے انکار نہیں کرسکتا، میں بہت سے واقعات کی وجہ سے تشویش زدہ ہوں”.بولی وڈ فلم اسٹار عامر خان ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں.گذشہ روز بھی انتہاپسند ہندو جماعت شیو سینا کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ اگر عامر خان ہندوستان میں خود کو محفوظ تصور نہیں کر رہے تو ‘پاکستان چلے جائیں’.مہاراشٹرا کے وزیر ماحولیات اور سینیئر شیو سینا رہنما رام داس کدم کا کہنا تھا، “عامر خان اب تک ایک مشہور اداکار تھے، لیکن اب ہمیں لگتا ہے کہ ہم سانپ کو دودھ پلا رہے تھے، اگر وہ یہاں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان جاسکتے ہیں”.دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی عامر خان کے خلاف تنقیدی پیغامات پوسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے ان کی حمایت میں بھی آواز اٹھائی ہے.
عامر خان کو تھپڑ مارو، انعام حاصل کرو: شیو سینا کی ایک اور اوچھی حرکت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































