اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں اننت امبانی، بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو انگلی ہونٹوں پر رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظر ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا میں منعقد ہونے والے ’گلوبل پیس آنرز 2026‘ کے دوران ریکارڈ کیا گیا۔ تقریب میں اننت امبانی معروف روحانی شخصیت سدگرو کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران شاہ رخ خان بھی ان کے پاس آگئے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بظاہر اننت امبانی شاہ رخ خان کو بات کرنے سے روکنے اور خاموش رہنے کا اشارہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اس صورتحال پر اداکار چند لمحوں کے لیے حیران اور قدرے خجالت محسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم بعد ازاں وہ مسکراتے ہوئے وہاں موجود دوسرے افراد سے بات چیت میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس واقعے کو دولت اور اثرورسوخ کے اظہار سے تعبیر کیا، جبکہ کئی صارفین نے اننت امبانی کے طرز عمل کو ناپسند کرتے ہوئے کہا کہ ہر موقع پر دوسروں کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ’گلوبل پیس آنرز 2026‘ کا انعقاد 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں میں جانیں گنوانے والے افراد اور دوسروں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کی یاد میں کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں رنویر سنگھ، اکشے کمار اور وکرانت میسی سمیت متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
When the “Malik” is talking to his Guru, even Bollywood’s biggest superstar knows when to step back. 😏
One gesture, one step back, and straight backstage. 😂
This is the real position of Bollywood when it stands before India’s industrial power and Reliance.
Lights, camera… hierarchy! 🎬👀
#AnantAmbani #ShahRukhKhan #Sadhguru #Reliance #Bollywood #IshaFoundation
— Sunanda Acharya (@Sunanda_Iam) November 22, 2026



















































