پیر‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد صائم ایوب کا کیریئر کے حوالے سے بڑا فیصلہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹر صائم ایوب نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ کچھ عرصے کھیل سے دور رہنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیٹر ذہنی طور پر مضبوط ہو کر ہی کھیل میں واپس آئیں گے۔یاد رہے کہ صائم ایوب ان دنوں کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں، ناقص کارکردگی کے سبب انہیں قومی اسکواڈ سے بھی باہر کیا جا چکا، صائم نے ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے گریز کیا، سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل نہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ صائم نے پی سی بی سے خود کہا ہے کہ وہ فی الحال نہیں کھیل سکتے اور ون ڈے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ سے کرکٹ میں واپسی کا ارادہ ہے، وہ ذہنی طور پر مزید مضبوط ہونا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کیریبیئن لیگ میں سنچری کی بنیاد پر صائم ایوب کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کھیلنے کیلئے طلب کیا گیا تھا مگر وہ دونوں اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے جس سے اعتماد کم ہو گیا۔ مزید ناکامیوں کے بعد ون ڈے ٹرائنگولر سیریز کی ٹیم سے بھی انہیں باہر کر دیا گیا تھا، اس وقت کہا گیا کہ وہ ڈومیسٹک میچز کھیل کر فارم بحال کریں گے لیکن صائم ایوب نے ایسا نہیں کیا۔

صائم نے گزشتہ برس سری لنکا کیخلاف سیریز سے اب تک آخری 5 ون ڈے میچز میں 60 رنز بنائے ہیں، رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے وہ کوئی نصف سنچری نہیں بنا سکے، اس دوران ان کا اسکور24،19،6،14،7،21،29،8 رہا۔پاکستان کیلیے ہر طرز کے آخری 15 میچز کی 16 اننگز میں صائم ایوب نے 11.75 کی اوسط سے 188 رنز بنائے ہیں، اس دوران 33 ان کا سب سے زیادہ اسکور رہا۔ مسلسل ناکامیوں کے باوجود ٹیم مینجمنٹ انہیں متواتر مواقع دیتی رہی تاہم اب وہ خود وقفہ لے کر اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بوسنیا میں چار دن


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…