اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی: پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے،
جہاں فی تولہ نرخ 13 ہزار 900 روپے بڑھ گئے ہیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے مقرر ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی رہی، جہاں فی اونس قیمت 139 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 35 ڈالر تک پہنچ گئی۔



















































