بدھ‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایک ساتھ تین چھٹیاں، طلبا کے لیے بڑا اعلان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 9 نومبر 2026 بروز پیر تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس کے انتظامی دائرہ اختیار میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے پیر کے روز بند رہیں گے اور تدریسی سرگرمیاں معطل ہوں گی۔یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے یومِ اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے 19 جنوری 2026 کو جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے شیڈول میں بھی 9 نومبر کو تعطیل کے طور پر شامل کیا تھا۔پیر کے روز تعطیل ہونے کے باعث طلبہ اور تدریسی عملے کو 7 سے 9 نومبر تک مسلسل تین روز چھٹیاں ملیں گی۔ تعلیمی اداروں میں معمول کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز منگل 10 نومبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کی مناسبت سے یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ اس موقع پر برصغیر کے مسلمانوں میں فکری شعور بیدار کرنے اور شاعری و فلسفے کے میدان میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…