منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

تعمیراتی کام کروانے والوں کے لیے خوشخبری!سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) ملک کے بیشتر شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،

تاہم جنوبی علاقوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1604 روپے رہی۔رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ ہفتے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1611 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح قیمت میں 7 روپے فی بوری کمی ہوئی۔دوسری جانب جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1572 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کی 1571 روپے کی قیمت کے مقابلے میں ایک روپے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں جنوبی علاقوں میں قیمتوں کا اضافہ 0.03 فیصد بتایا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1545 روپے، راولپنڈی میں 1518 روپے، گوجرانوالہ میں 1650 روپے، سیالکوٹ میں 1630 روپے، لاہور اور فیصل آباد میں 1600 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح سرگودھا میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1618 روپے، ملتان میں 1657 روپے، بہاولپور میں 1600 روپے، پشاور میں 1611 روپے جبکہ بنوں میں 1500 روپے رہی۔جنوبی علاقوں کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1481 روپے، حیدرآباد میں 1565 روپے، سکھر میں 1650 روپے، لاڑکانہ میں 1523 روپے، کوئٹہ میں 1560 روپے اور خضدار میں 1650 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…