کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کے کرکٹر قیس احمد بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آخری لمحات میں اپنے ایک منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔ ان کی حرکت نے شائقین کو افغان آل راؤنڈر گل بدین نائب کے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مشہور واقعے کی یاد دلا دی۔
میچ کے پانچویں روز مقابلہ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ چکا تھا۔ کھیل ختم ہونے میں چند منٹ باقی تھے، جبکہ بنگلادیش کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار تھیں۔ ایسے نازک موقع پر قیس احمد نے گیند کا دفاع کرنے کے بعد اچانک اپنی ہیمسٹرنگ پکڑ لی اور میدان میں بیٹھ گئے۔
Qais pulling Gulbadin gimmick with 10 mins left 😂😂 https://t.co/95HlzqZqYs
— T20 Tracker (@t20tracker) October 13, 2026
ان کے اس انداز کو دیکھ کر کمنٹیٹرز بھی مسکرانے لگے اور اسے گل بدین نائب کے اُس واقعے سے جوڑنے لگے، جب 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نائب نے افغانستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران اچانک انجری کا اظہار کیا تھا۔ قیس احمد کی حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس مماثلت پر تبصرے شروع ہوگئے۔
تاہم قیس احمد کی مزاحمت میچ کا اہم پہلو ثابت ہوئی۔ انہوں نے 80 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 49 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں مقابلہ ڈرا پر ختم ہوا۔



















































