بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ڈاکٹر نے طلاق کے تنازع کے دوران سابق اہلیہ سے برسوں قبل عطیہ کیا گیا اپنا گردہ واپس کرنے یا اس کے عوض 15 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

یہ غیر معمولی واقعہ 2009 میں اس وقت خبروں کی زینت بنا جب نیویارک سے تعلق رکھنے والے سرجن ڈاکٹر رچرڈ بتیسٹا اور ان کی اہلیہ ڈانیل کے درمیان طلاق کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔رپورٹس کے مطابق ڈانیل کو گردے کی پیوند کاری کے دو ناکام تجربات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد جون 2001 میں ڈاکٹر رچرڈ نے اپنی اہلیہ کی جان بچانے کے لیے اپنا ایک گردہ عطیہ کردیا تھا۔بعد ازاں 2005 میں ڈانیل نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو ڈاکٹر بتیسٹا نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی جانب سے عطیہ کیا گیا گردہ بھی ازدواجی تصفیے یا جائیداد کی تقسیم کے معاملے میں زیر غور آنا چاہیے۔ڈاکٹر کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا کہ یا تو انہیں اپنا گردہ واپس کیا جائے یا پھر اس کے بدلے تقریباً 15 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں۔ ان کے وکیل نے اس رقم کو گردے کی مبینہ تخمینی مالی قدر قرار دیا تھا۔ڈاکٹر بتیسٹا کا کہنا تھا کہ شادی کے اختتام نے انہیں شدید دکھ اور دھوکے کے احساس سے دوچار کیا، تاہم اپنی اہلیہ کی جان بچانے کے لیے گردہ عطیہ کرنے کے فیصلے پر انہیں کوئی افسوس نہیں تھا۔طبی اخلاقیات کے ماہرین نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ انسانی اعضا کا عطیہ ایک تحفہ تصور ہوتا ہے، جسے بعد میں واپس لینے یا اس کی مالی قیمت وصول کرنے کا قانونی و اخلاقی تصور موجود نہیں۔

ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ڈانیل کے جسم سے کام کرنے والے گردے کو دوبارہ نکالنے کی کوشش ان کی صحت اور زندگی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی تھی۔یہ غیر معمولی معاملہ ماضی میں طلاق کے عجیب و غریب تنازعات میں شمار کیا جاتا رہا ہے اور اب سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہونے کے باعث ایک مرتبہ پھر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…