جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں براہ راست پہنچنے والی 10 ٹیمیں کون سی ہیں؟

datetime 7  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں دو میزبان ممالک سمیت 10 ٹیموں نے براہ راست رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تین میں سے دو میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے سمیت 30 ستمبر 2026 تک آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود آٹھ ٹیموں نے رسائی حاصل کرلی۔براہ راست رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں جبکہ دو بار کی عالمی چیپمئن ویسٹ انڈیز کو کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا ہوگا۔ ورلڈکپ 2027 میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور سیمی فائنل سے قبل تین مختلف رائونڈز کھیلے جائیں گے۔اس رائونڈ میں کوالیفائنگ رانڈ کی رنر اپ، دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر تین میچز کھیلے جائیں گے۔ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم دوسرے رانڈ یعنی گروپ مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔رائونڈون میں 10 براہ راست، ایک کوالیفائنگ رانڈ ونر اور ایک سپر سیریز ونر ٹیم کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دونو گروپس میں رائونڈ رابن کی طرز پر مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ 3، 3 ٹیموں سمیت دونوں گروپس کی مجوعی طور پر چوتھی پوزیشن والی ٹیم سپر 7 میں رسائی حاصل کریں گی۔سپر 7 کا مرحلہ مکمل رائونڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائی کرنے والی ساتوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی اور یوں اس رائونڈ میں مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ممکنہ طور پر سپر 7 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کی پری سیڈنگ کر رکھی ہے جس میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں تاہم یہ حتمی نہیں ہے، اس میں گروپ مرحلے کے نتائج کے بعد تبدیلی بھی ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…