اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی: جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں آج بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں کے لیے معطل رہنے کا امکان ہے،
آئیسکو نے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے باعث متاثر ہونے والے فیڈرز کا شیڈول جاری کردیا۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت بعض ترانسمشن لائنوں پر تعمیر و مرمت کا کام کیا جائے گا، جس کے باعث متعلقہ علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی روکنا پڑے گی۔
آئیسکو حکام کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رکھی جائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی کی عارضی بندش ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے۔ آئیسکو انتظامیہ نے صارفین کو پیش آنے والی دشواری پر معذرت کرتے ہوئے ان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔




















































