پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد: نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی بڑی واردات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)تھانہ مارگلہ پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں نواب بہاولپور فیملی کے گھر سے قیمتی نوادرات اور دیگر اشیا چوری کرنے کی واردات ٹریس کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 70 سے 80 فیصد مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گھر سے تقریبا 2 کروڑ روپے مالیت کے نوادرات چوری کیے گئے تھے، جن میں چاندی کی تخت نما کرسی، چاندی کی سیڑھیاں، چاندی کے پیالے، سونے کی پلیٹیں اور مختلف مجسمے شامل ہیں۔

چوری ہونے والی اشیا میں ریاست بہاولپور کے نشان والی سونے کی اشیا، ریاستی نشان والا تاریخی چاندی کا فریم، پرانی بندوقیں اور تلواریں بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے مطابق مزید مال مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔پولیس کے مطابق شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…