بہاولنگر(این این آئی)روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ کے رہائشی پچیس سالہ اللہ رکھا کی اہلیہ کسی وجہ سے ناراض ہو کر والدین کے گھر گئی ہوئی تھی ۔ روٹھی بیوی کو منانے میں کامیابی نہ ہونے پر اللہ رکھا نے زہریلی گولیاں کھالیں جسے ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔



















































