اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے پلان تیار کرلیا،
مصنوعی ذہانت پر مبنی خود کار آڈٹ نظام غلط فراہم کردہ معلومات کی نشاندہی کرے گا،انکم ٹیکس ریٹرن میں غلط معلومات دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے زد میں آئیں گے۔ ٹیکس دہندگان کو مالی لین دین کا ریکارڈ احتیاط سے مرتب کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔واضح کیا گیا کہ تمام معلومات درست اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ درج ہونی چاہیے۔
انکم ٹیکس ریٹرن میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔



















































