ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

ہونڈا اور ٹویوٹا نےگاڑیوں کی قیمتوںمیں کمی کر دی ،بعض ماڈلز 5 لاکھ 70 ہزار روپے تک سستے

datetime 26  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کیے جانے کے بعد گاڑیوں کے اسمبلرز نے ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی۔

ہونڈا اٹلس کارز نے ایچ آر وی ای: ایچ ای وی کی قیمت ایک کروڑ 3 لاکھ 69 ہزار روپے سے کم کرکے 92 لاکھ 99 ہزار روپے کردی، جبکہ ایچ آر وی وی ٹی آئی ایس کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کرکے 72 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ہونڈا کے مطابق نئی قیمتیں محدود مدت اور محدود اسٹاک کیلئے ہوں گی، جبکہ 25 ستمبر یا اس کے بعد انوائس ہونے والے تمام آرڈرز پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا کرولا کراس ایچ ای وی ایکس کی قیمت میں 5 لاکھ 70 ہزار روپے کمی کرکے نئی قیمت 97 لاکھ 29 ہزار روپے مقرر کردی۔

کرولا کراس ایچ ای وی کی قیمت بھی 5 لاکھ 50 ہزار روپے کم کرکے 92 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔چیری ماسٹر کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید آصف احمد کے مطابق گاڑیوں پر جی ایس ٹی 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کے فیصلے سے فروخت میں بہتری آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 فیصد جی ایس ٹی کے باعث گاڑیوں کی طلب میں نمایاں کمی ہوئی تھی اور صارفین نے حکومتی فیصلے کے انتظار میں خریداری مؤخر کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…