کراچی (نیوز ڈیسک): مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت نیچے آگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں چاندی کے نرخوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 60 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 903 روپے میں فروخت ہوئی۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 21 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 284 ڈالر کی سطح پر آگیا۔



















































