ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

مسافروں کو نامناسب سہولیات، پی آئی اے پر ایک کروڑ کا جرمانہ لگ گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔پی آئی اے کو یہ جرمانہ مسافروں کو نامناسب سہولیات کی فراہمی پر کیا گیا ہے

جسے پی آئی اے نے نوٹس ملنے کے باوجود جمع نہیں کرایا بلکہ اسے کم یا معاف کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔موصول دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جرمانے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کی آمد کے بعد مسافروں کو سامان کی تاخیر سے ترسیل پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ پی آئی اے کو 25 ستمبر تک مکمل جرمانہ ادا کرنے کا حتمی حکم دیا گیا، تاہم وہ وارننگ کے باوجود جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہی۔ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی پی آئی اے کو متعدد بار انتباہ کیا جا چکا ہے، مگر آپریشنل بے ضابطگیوں اور گرانڈ ہینڈلنگ میں تاخیر کے باعث اسے جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو 70 لاکھ روپے سے زائد جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 14 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام نے سامان کی تاخیر کا ذمہ دار پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو ٹھہرایا ہے۔ جی ایم ٹریفک طارق مجید کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر کنویئر بیلٹ اور اسکینر مناسب نہ ہونے کی وجہ سے سامان کی ترسیل میں تاخیر ہوتی ہے، جبکہ متعدد پروازوں کے بیک وقت اترنے سے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق اتھارٹی کی آپریشنل صلاحیت میں کمی کے باعث سامان کی بروقت ترسیل متاثر ہوتی ہے، اور ایسے جرمانے معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں، دیگر ایئرلائنز پر بھی جرمانے عائد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرمانے کم یا ختم کروانے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…