ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے وڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کی۔دونوں اداکاروں نے ہدایت کار امتیاز علی کے ہمراہ لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ویڈیو کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کی۔اس دوران رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں کیوں کہ ان کے والد اور اداکار رشی کپور بھی اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آچکے ہیں۔فلم ’تماشا‘ میں پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ نے رنبیر کے والد کا اہم کردار ادا کیا ہے۔رنبیر نے جاوید شیخ کی بہترین اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاکستانی پروڈیوسرز نے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے-رنبیر ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس کے ہمراہ کام کر رہے ہیں۔دپیکا سے جب سوال کیا گیا کہ وہ بولی وڈ میں کن اداکاروں کے ہمراہ کام کرنا پسند کریں گی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ کام کرنے میں خوش ہیں۔امیتاز علی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































