اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں مزید اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 پیسے کمی کی گئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول اب 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کے یہ نئے نرخ 18 ستمبر 2026 کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔



















































