اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسیج کو بالکل مفت کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کیلئے پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں مزید سہولت فراہم کر دی گئی ،وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسیج کو بالکل مفت کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے.، پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف پہنچایا جا رہا ہے،
پہلے REG لکھ کر، سپیس دے کر، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے سکیم میں رجسٹریشن ہوگی،فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk پر بھی دستیاب ہیں



















































