بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما سمیت 5افراد کو کوٹ لکھپت میں نظربند کرنے کا حکم

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے سبب پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان سمیت 5 افراد کی نظربندی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

جن افراد کی نظر بندی کا حکم آیا ہے ان میں میاں اکرم عثمان، غلام عباس ، توقیر عباس ، عثمان علی اور مقصود خان شامل ہیں۔ان تمام افراد کو مینٹی ننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نظر بندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس میں دیے گئے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پولیس کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تمام افراد کی نظر بندی کی سفارش کی۔

ایس پی ماڈل ٹائون، ایس پی سٹی اور ایس پی صدر نے متعلقہ افراد کی نظر بندی کی سفارش کی، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے دفعہ 3 کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔پولیس رپورٹس کے مطابق ان افراد پر حکومت اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگانے کا الزام ہے، ان افراد کی سرگرمیاں امنِ عامہ اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، تمام افراد کو 30 روز کے لیے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں رکھنے کے احکامات ہیں، نظر بندی کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…