بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکاری شعبے سے وابستہ ملازمین کے لیے ’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت رعایتی ہاؤسنگ فنانسنگ حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری نئی ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ کمرشل بینکس، ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینکس میں کام کرنے والے ملازمین اس حکومتی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے نوٹیفکیشن میں ملازمین کی اہلیت سے متعلق موجود ابہام کو دور کرتے ہوئے واضح کردیا گیا ہے کہ مالیاتی اداروں کے اپنے اسٹاف کو ’میرا گھر اپنا گھر‘ سمیت وزیراعظم کی ہاؤسنگ فنانسنگ اسکیم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

مرکزی بینک نے تمام متعلقہ بینکوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو اس فیصلے اور اسکیم کے لیے مقررہ اہلیت کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کریں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہاؤسنگ فنانسنگ کی سہولت کو ان شہریوں تک محدود رکھنا ہے جو اسکیم کے مقررہ معیار پر پورا اترتے ہوں، تاکہ حکومتی پروگرام کے فوائد مطلوبہ افراد تک پہنچ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…