بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے کم آمدن والے شہریوں کے لیے وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے غیر کمرشل صارفین کو مالی ریلیف دینے کی منظوری دی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے ای سی سی اجلاس میں پیکیج سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کو ہر ہفتے 500 روپے فیول ریلیف فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ 800 سی سی تک کی غیر کمرشل گاڑیوں کے مالکان بھی اس اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔ ایسے صارفین کو ہر 10 دن کے بعد 1000 روپے کا فیول ریلیف دیا جائے گا۔حکومت نے مذکورہ اسکیم کے لیے 75 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی ہے۔ حکام کے مطابق پیکیج کا بنیادی مقصد پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کم آمدن رکھنے والے افراد پر پڑنے والے مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔اعلامیے کے مطابق فیول ریلیف کی سہولت صرف غیر کمرشل صارفین تک محدود رہے گی،

جبکہ ایک صارف ایک ہی گاڑی کے لیے اس امداد کا حقدار ہوگا۔ اس شرط کا مقصد حکومتی ریلیف کو زیادہ سے زیادہ اہل افراد تک پہنچانا ہے۔فیول ریلیف کی رقم کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل فیول پاس سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس نظام کی تیاری اور انتظام کی ذمہ داری وزارتِ آئی ٹی کو سونپی گئی ہے۔حکومت کے مطابق نئے پیکیج کے ذریعے موٹر سائیکل اور رکشہ صارفین کے ساتھ ساتھ چھوٹی غیر کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو مقررہ مدت کے تحت مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…