جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

دو ڈھائی سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی، وزیراعظم نواز شریف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نےکہاہے کہ 2 ڈھائی سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، قوم اندھیرے کے دنوں کو ماضی کے قصے کے طور پر یاد کیا کرے گی۔خانیوال ملتان موٹر وے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم ترقی کا راستہ روکنے والوں سے حساب لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی بھی راستہ روکنے والوں سے قوم کا لیا گیا حساب ہے، موٹروے بناکر فاصلوں کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایم 4 کے افتتاح کے بعد موٹر وے پر سفر کیا اور بعد میں اسے عام مسافروں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایم 4 ملتان خانیوال کا افتتاح کیا اور تقریب کے بعد انہیں موٹر وے پر لے جایا گیا۔ وزیر اعظم نے موٹر وے پر 50 کلومیٹر تک سفر کیا اس موقع پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر ساڑھے تین گھنٹے کے لئے جی ٹی روڈ بلاک کر دیا گیا تھا جبکہ کچھ ٹریفک کبیر والا کے راستے سے گزاری گئی۔ذرائع کے مطابق 56 کلومیٹر طویل شام کوٹ انٹرچینج سے ملتان تک ایم فور کا یہ سیکشن تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2008ء میں اس منصوبے کا افتتاح اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے 2012 ءمیں مکمل ہونا تھا لیکن یہ بروقت مکمل نہ ہوسکا اور اب تین سال کی تاخیر سے مکمل ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…