جہلم(آن لائن) قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہزاروں افراد کا احتجاج جی ٹی روڈ بلاک ، چپ بوڈ فیکٹری نذر آتش جبکہ پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں سے عوام کو منتشر کرنے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ راٹھیاں پر واقع پاکستان چپ بورڈ فیکٹری میں آج صبح ردی جلائی جانے لگی تو اس میں قرآن پاک کو بھی آگ لگی ہوئی تھی جس پر وہاں کام کرنے والے ایک لڑکے نے فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو اس بارے میں بتایا جس پر انہوں نے کوئی نوٹس نہ لیا اور اس لڑکے نے علاقہ کے تمام افراد کو اس واقع کی اطلاع دی جس پر عوام نے مشتعل ہو کر جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی ۔ اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مجاہد اکبر خان اور تمام ایس ڈی پی اوز اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ اے ڈی سی محمد عمران رضا عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد آفاق وزیر موقع پر پہنچے جبکہ مشتعل افراد نے پاکستان چپ بورڈ فیکٹری کو آگ لگا کر اس کے اندر داخل ہو کر تمام اشیا کو جلانا شروع کر دیا جس پر پولیس نے اس عمل کو روکنے کے لئے کاروائی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کچھ افرد زخمی بھی ہوئے اے ڈی سی محمد عمران رضاعباسی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد آفاق وزیر صورتحال سنبھالنے کے لئے مشتعل افراد کے بڑوں سے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف جی ٹی روڈ پر موجود مشتعل افراد تمام گاڑیوں کی لائٹیں اسلحہ اور ڈنڈے کے زور پر بند کروانے میں مصروف ہیں اور تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کہہ رہے ہیں کہ اپنی گاڑیوں کی لائٹیں بند کر دیں ورنہ آپ کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے جائیں گے اور آپ کی گاڑیوں کو آگ لگا دی جائے دی جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ ڈی سی او ذوالفقار احمد گھمن اس کشیدہ صورتحال میں بھی اپنے گھر پر آرام فرما رہے ہیں اور ابھی تک موقع پر نہیں پہنچے کیونکہ صورتحال ابھی تک انتہائی کشیدہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ تھانہ چوکی کالاگجراں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں ضلع پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کر کے راولپنڈی جانے والی جی ٹی رود ٹریفک کے لئے کھلوا دی ہے یاد رہے کہ اس قرآن پاک کی بے حرمتی کے ضمن میں جہلم کے تمام علماءنے اپنے اجلاس طلب کر لئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع کے تمام تھانوں سے مزید پولیس فورس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کے شیل بھی بھاری تعداد میں منگوا لئے ہیں جبکہ صورتحال سنگین ہے۔
جہلم،قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہزاروں افراد کا احتجاج جی ٹی روڈ بلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...
-
ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی ویزا انٹرویوز روک دئیے



















































