اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو پیش کیے جانے والے ڈوزیئر میں ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔
سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کی مداخلت کے حوالے سے تیار کیے جانے والے ڈوزیئر میں روایات اور اندازے شامل کیے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈوزیئر کو انتہائی احتیاط کے ساتھ تیار کیا گیا اور ذرائع کی حفاظت کے باعث اس میں ٹھوس ثبوت شامل نہیں کیے گئے۔خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ مسئلے کی حساس نوعیت کے باعث ڈوزیئر کو ممبران کے پینل کے لیے اِن کیمرہ سیشن میں شیئر کیا جاسکتا ہے۔دورہ امریکہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ڈوزئیر سے پاکستان کو عالمی طور پر تخریبی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے اور سرپرستی کے بارے میں ایک داستان کی تعمیر میں مدد ملے گی۔اس سے قبل سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈوزیئر میں بھارت کی پاکستانی قبائلی علاقوں اور کراچی میں مداخلت کے ثبوت موجود ہیں
اقوام متحدہ کو دیئے ڈوزیئر میں بھارتی دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت موجود نہیں: سرتاج عزیز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں