نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تریپورہ کے گورنر تتھا گت رائے کا ایک اشتعال انگیز بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عدم برداشت تب ہوگی جب مسلمان ہمارے ساتھ مل کر خنزیر کا گوشت کھائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کے گورنر تتھا گت رائے نے کہا ہے کہ ملک میں چل رہی عدم رواداری کی جنگ تبھی متوازن ہو سکتی ہے جب مسلمان کھلے عام خنزیر کا گوشت کھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوامی طور پر گائے کا گوشت کھانے کی حمایت نہیں کرتے لیکن کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں، تاہم ان لوگوں کو حق ہے کہ وہ جو چاہیں کھائیں لیکن معاملہ اس وقت برابر ہوگا جب مسلمان عوامی طور پر خنزیر کا گوشت کھائیں۔ تب لگے گا کہ عدم برداشت کیخلاف جنگ ہو رہی ہے۔بھارتی گورنر نے مزید کہا کہ کچھ دنوں قبل کلکتہ کے سابق میئر بکاس بھٹا چاریہ نے عوامی طور پر گائے کا گوشت کھایا۔ میں ان کے اس اقدام کی تعریف کرتا اگر وہ اپنے مسلمان ساتھی ایم پی محمد سلیم کو بھی وہاں بلاتے اور ان کے ساتھ خں زیر کا گوشت کھاتے۔ لیکن کیا ایسا ہوا؟ اگر ایسا ہوتا تو پھر میرے پاس بیف فیسٹیول یہ تنقید کرنے کی کوئی وجہ نہیں رہ جاتی۔ عدم برداشت کے معاملے پر دوہرا معیار اپنایا جا رہا ہے۔بھارتی گورنر کے مطابق عدم برداشت تو عدم برداشت ہے لیکن اس کی جانچ بھی پھر ایک ہی طریقے سے ہونی چاہیے لیکن اس کا الٹا ہو رہا ہے۔ رائے کے مطابق اس دہرے رویہ کی وجہ سے کسی معاملے میں کوئی مدد ملنے والی نہیں ہے۔ اگر ہمیں بھارت سے اس عدم برداشت کو ختم کرنا ہے تو اس میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہوگا۔ لیکن یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ میڈیا تو خود اپنے خلاف ہونے والے عدم برداشت کو ختم نہیں کر پا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ مبینہ طور پر گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر ایک مسلمان کو قتل کرنے کے معاملے پر بھی انہوں نے اپنا موقف رکھا اور کہا کہ میڈیا کو گودھرا اور گجرات تو یاد رہتے ہیں لیکن دہلی اور مظفر نگر کو بھول جاتے ہیں۔
بھارتی گورنر کا اشتعال انگیز بیان، مسلمانوں کو ”خنزیر“ کا گوشت کھانے کا مشورہ دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا



















































