جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل / برلن(نیوز ڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے دوسری طرف پاکستانی سرحد کے قریب واقع شہرجلال آباد میں یونیورسٹی کے طلبہ کی طرف سے داعش کے حق میں نعرے لگانے پر27 طلبہ کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع بحسود میں کیا گیا جہاں جنگجو کسی دوسری جگہ منتقل ہورہے تھے تاہم انھوں نے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز صوبے میں ڈرون حملے میں طالبان کے فرضی ضلعی گورنر سمیت13جنگجو مارے گئے تھے۔ڈرون حملہ ضلع کھوگیانی میںکیاگیا جس میںضلعی فرضی گورنرنوراحمد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں سفرکررہا تھا۔ دوسری طرف افغان حکام نے جلال آباد سے داعش کے حق میں نعرے لگانے والے27 طلبا کو گرفتارکرلیا، ان میں سے متعدد گزشتہ ہفتے داعش کے حق میں ہونے والے ایک مظاہرے میں شامل تھے۔ ننگرہار کے گورنر سلیم خان قندوزی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے ننگرہاریونیورسٹی کے ہاسٹل پرمنگل اوربدھ کی درمیانی شب چھاپہ مارا۔ ننگرہار کے پولیس سربراہ احمد شیرزاد نے کہاکہ گرفتار ہونے والے طلبا نے حکومت مخالف شدت پسندگروہوںسے وابستہ ہونے کااعتراف کرلیا ہے۔گزشتہ ہفتے طلبا کی ایک بڑی تعداد نے ہاسٹل کے کمروں اور کھانے کی قواعد پر مظاہرہ کیا تھا مگر بعض طلبا نے مظاہرے میں داعش اور طالبان میں حق میں نعرے بازی کی، داعش اور طالبان شدت پسندوں کی طرح چہرے پر نقاب پہنے ہوئے بعض طلبہ نے ان 2 تنظیموں کے پرچم بھی لہرائے۔ ایک طالب علم نے لاو¿ڈ اسپیکر پر کہاکہ داعش، طالبان اور حزب اسلامی کے پرچم لہرا کر ہم ملک کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔اس کے جواب میں مظاہرے میں شریک طلبا نے داعش اور طالبان کے حق میں نعرے بازی کی۔ ننگرہار یونیورسٹی کے صدر ببرک میاںخیل نے طلباکی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق جرمنی نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اگلے برس 2016 کے ا?خر تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ نے 980 جرمن فوجیوں کے افغانستان میں نیٹو اتحاد میں خدمات انجام دینے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ اس سے پہلے 850 خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ جرمن فوجی افغانستان میں فوجی ا?پریشنز یا افغان فوجیوں کے ساتھ مل کر فوجی مہمات میں حصہ لیں گے، پارلیمنٹ کو اس تعداد کو منظور کرنا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…