گجرات (نیوزڈیسک ) جلالپور جٹاں کو یونان بنا دیا گیا۔ انسانی سمگلر یونان جانے کے شوقین افراد کو دریائے چناب پر چھوڑ کر رفوچکر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلر اندرون سندھ سے یونان جانے کے شوقین 13 افراد کو کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز سیالکوٹ لایا اور ڈالے میں بٹھا کر انہیں ترپال سے ڈھانپ دیا اور جلالپور جٹاں سے ہوتے ہوئے دریائے چناب کے کنارے چوپالہ لے آئے۔ وہاں اتار کر انہیں اشارے سے بتایا کہ سامنے یونان ہے۔ کشتی کے ذریعے تمہیں وہاں پہنچایا جائے گا۔ آپ تھوڑی دیر یہاں رکیں میں کھانا لے کر آتا ہوں او رپھر وہاں سے رفوچکر ہو گیا جبکہ یہ 13 افراد سارا دن اس کا انتظار کرتے رہے۔ اگلی صبح ایک ٹریکٹر ٹرالی والا وہاں ریت لینے آیا تو اسے ان افراد نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور بارڈر کراس کر کے یونان جانا چاہتے ہیں جس پر ٹریکٹر ٹرالی والے نے بتایا کہ میں بھی پاکستانی ہوں اور یہ کوئی بارڈر نہیں بلکہ جلالپور جٹاں کے علاقے میں واقع دریائے چناب کا علاقہ ہے جس پر تمام افراد سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔