نئی دہلی/ چنائی (نیوزڈیسک)جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں اور سیلابوں میں 71 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد فوج طلب کر لی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں اور سیلابوں میں 71 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد فوج کا طلب کرلیا گیا۔حکام کے مطابق بھارتی بری اور فضائی افواج کے مختلف دستے ریسکیو سرگرمیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ فوجی طیارے متاثرہ افراد تک خوراک اور پانی کی فراہمی میں مصروف ہیں، تاہم ریاستی دارالحکومت چنئی میں اسکول اور کاروباری مراکز اس قدرتی آفت کے تناظر میں بند ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے اندھرا پردیش اور کرناٹک کی ریاستیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔