پیرس(نیوز ڈیسک) پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت عبدالحامد ابود کے نام سے ہوئی ہے جوبیلجیم کا رہنے والا ہے جب کہ فرانسیسی صدر فرانسوا الاوند نے پیرس حملوں کے بعد ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی میں3 ماہ کی توسیع کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کوئی دہشت گرد اگر فرانس میں بھی پیدا ہوا ہو تو اس کی شہریت ختم کر دیں گے۔