اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بے نظیر بھٹوکے بعد ایک اور خاتون نے منفردعالمی اعزاز حاصل کرلیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
Pakistani opposition leader Benazir Bhutto arrives to address a news conference at her residence in Lahore November 16, 2007. Pakistan freed Bhutto from house arrest on Friday shortly before a top U.S. diplomat was to visit, hoping to help put the country's "derailed" political process back on track. REUTERS/Mian Khursheed (PAKISTAN)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگون(نیوزڈیسک)میانماز کی آنگ سان سوچی جمہوریت کی بحالی کے لیے کئی عشروں کی جدوجہد اورقیدوبندکی طویل صعوبتوںکے بعد ایوان اقتدار میں پہنچنے والی چھٹی عالمی شخصیت بن گئی ہیں جبکہ اس سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں بے نظیر بھٹو، مہاتما گاندھی،نیلسن منڈیلا اور دیگر شامل ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق تاریخ میں ایسے چھ رہنماﺅں کی مثالیں موجود ہیںجنہوں نے جمہوری جدوجہد میں فتح حاصل کی اور سربراہِ حکومت بنے لیکن اس کامیابی کے باوجود ان کے ساتھ کیا ہوا؟ یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔سب سے پہلی مثال مہاتما گاندھی کی ہے جن کا اصل نام موہن داس کرم چند گاندھی تھا۔مہاتما گاندھی نے ہندوستان کو برطانوی تسلط سے ا?زاد کرنے کے لیے جدوجہد کی۔انہیں اس جرم کی پاداش میںکئی بار گرفتار کیا گیا۔ان کی اہلیہ کا انتقال بھی ان کی گرفتاری کے دوران ہوا۔آزادی کے لیے گاندھی کی جدوجہد تو رنگ لائی لیکن اس کے نتیجے میں ہندوستان آزادی کے ساتھ ساتھ دوملکوں یعنی پاکستان اور بھارت میں منقسم ہو گیا۔گاندھی جی بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے حقوق کے محافظ سمجھے جاتے تھے جس کی وجہ سے انتہاپسند ہندو ان کے کٹر دشمن بن گئے تھے۔ آزادی کے کچھ ہی ماہ بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔10لاکھ سے زیادہ افراد ان کی آخری رسومات میں شریک ہوئے ۔گاندھی کہا کرتے تھے کہ تم میرے ذہن کو کبھی قید نہیں کر پاﺅ گے۔اسی طرح زمبابوے کے رابرٹ موگابے کا شمار بھی ان رہنماﺅں میں ہوتا ہے جنہیں قید وبند کی صعوبتوں کے بعد اقتدار نصیب ہوا۔وہ ایک ا±ستاد تھے لیکن فوجی حکومت کے خلاف گوریلا وار کی وجہ مشہور ہوئے۔1964ءمیںاس وقت کی رھوڈیشیائی حکومت نے انہیں گرفتار کر لیا اور 10سال تک وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہے۔1980ءمیں وہ ایک انقلابی ہیرو کے طور پر اقتدار میں آئے ۔ان کے مخالفین ان پر زمبابوے کو تباہ و برباد کرنے کاالزام لگاتے ہیں لیکن تیز رفتاری کے ساتھ ڈوبتی ہوئی معیشت کے باوجود موگابے کا کہنا ہے کہ زمبابوے کبھی دیوالیہ نہیں ہو سکتا۔وہ اب بھی زمبابوے کے صدر ہیں۔ان کا کہناہے کہ صرف خدا ہی انہیں ہٹا سکتا ہے۔رابرٹ موگابے کے بعد فلپائن کی کوری اکینوہیںجو اس فہرست میں شامل ہیں۔اکینوفلپائن کے ایک دولت مند خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کی شادی کامیا ب سیاستدان بینکنو اکینوسے ہوئی۔ بینکنو اکینوکو کم عمر میئراور کم عمر سینیٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔1973ءمیں جب صدر مارکوس نے ملک میں مارشل لاءنافذکیا تو انہیں گرفتار کرلیا تھا۔10سالہ قید سے رہائی کے بعد جب وہ صدارتی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے تو انہیں قتل کر دیا گیا۔کوری اکینو نے اس موقع پر لاکھوں کا جلوس نکالا اور صدر مارکوس سے استعفے کا مطالبہ کیا۔کوری اکینو نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ان کی اس پرامن تحریک کے نتیجے میں ہونے والے 1986ءکے عام انتخابات میں انہیں کامیابی ملی اور مارکوس ملک سے فرارہو گئے۔فلپائن کی صدر کے طور پر انہیں پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جانے کے بعد کئی مرتبہ فوج نے ان کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے ۔اگرچہ وہ یہ انعام حاصل نہیں کر سکیں لیکن ملک میں جمہوری جدوجہداور حقوقِ انسانی کے لیے ان کی خدمات کے صلے میںانہیں کئی ملکی و بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں۔کوری اکینو کا کہنا ہے کہ عوام کی طاقت ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔عوام کی طاقت پر یقین رکھنے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا شمار بھی انہی رہنماﺅں میں ہوتا ہے جنہیں جمہوری جدوجہد کی پاداش میں جیل کاٹنے کے بعد اقتدار نصیب ہوا۔جنرل ضیاءنے ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹنے کے بعد 1979ءمیں انہیں پھانسی دے دی۔بے نظیر بھٹو کو ان کے والد کی پھانسی کے بعدفوجی حکومت نے جیل میں ڈال دیااور اس کے بعد وہ پانچ سال تک نظربندی کے بعد خودساختہ جلاوطنی پر مجبور ہو گئیں۔انہوں نے جنرل ضیاءکے خلاف سیاسی جدوجہد کا آغاز لندن سے کیا اور1986ءمیں وطن واپسی پر لاکھوں عوام نے ایک محبوب لیڈر کے طور پر ان کا استقبال کیا۔ جنرل ضیاءکی طیارے کے حادثے میں ہلاکت کے بعدبے نظیر بھٹو 1988ءمیں ملک کی وزیراعظم منتخب ہوئیں۔1993ءمیں انہیں دوبارہ اس منصب پر منتخب کیا گیا لیکن دونوں مرتبہ ان کی حکومت کواس وقت کے صدور نے مبینہ کرپشن کے الزام میں برطرف کر دیا۔اس کے بعد انہوں نے آٹھ سال جلاوطنی میں گزارے اور 2007ءمیں اس وقت کے فوجی سربراہ ِ حکومت جنرل پرویز مشرف سے معاہدے کے بعد وطن واپس آئیں لیکن عام الیکشن سے ایک ماہ قبل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ ءعام سے خطاب کے بعد انہیں خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا۔بے نظیر بھٹوکہا کرتی تھیں کہ وہ موت سے نہیں ڈرتیں۔پولینڈکے مزدور رہنما لیخ ولیسا کا شمار بھی مذکورہ رہنماﺅں میں ہوتا ہے۔1980ءشپ یارڈ ہڑتالوں کے دوران انہوں نے وہاں کی کمیونسٹ سرکار کے خلاف پولینڈ سالیڈیرٹی ٹریڈیونین موومنٹ کاآغاز کیا۔ان کی اس سیاسی جدوجہد کو بالآخر سوویت بلاک کی تسخیر سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔غیرقانونی ہڑتالوں کی وجہ سے انہیںکئی مرتبہ گرفتارکیا گیا لیکن وہ اپنے آپ کو “مردِ تیقن” کا نام دیتے اور کہتے تھے کہ وہ صرف اللہ سے ڈرتے ہیں اور کبھی کبھی اپنی بیوی سے بھی۔1983ءمیں انہیں امن کا نوبیل انعام دیا گیا اور 1990ءمیں وہ غیرکمیونسٹ پولینڈ کے صدر منتخب ہوئے۔قیدوبندکی صعوبتوں کے بعد مسندِ اقتدارپر بیٹھنے والوں میں چمکتا دمکتا ایک نام نیلسن منڈیلا کا ہے جنہیں 1940ءمیں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میںیونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔انہوں نے افریقا نیشنل کانگریس کی قیادت کرتے ہوئے جنوبی افریقا میں نسلی عصبیت کے خلاف مسلح جدوجہد میںحصہ لیا۔1956ءمیں انہیں نسل پرست حکومت نے غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پانچ سال تک چلنے والے مقدمے کے بعد انہیں رہاکر دیا گیالیکن 1964ءمیںانہیں عمربھر کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔منڈیلا نے 27سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے ۔جن میں سے 18سال تک انہیں بدنامِ زمانہ روبن آئی لینڈ میں رکھا گیا۔ طویل قید کے باعث ان کی بینائی متاثر ہوئی اور انہیں دق کا عارضہ لاحق ہو گیا۔1990ءمیں انہیں رہائی نصیب ہوئی اور امن کا نوبیل انعام بھی ملا۔1994ءمیں وہ جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے۔انہوں نے 1999ءمیں حکومت سے علیحدگی اختیارکرتے ہوئے سیاست سے بھی سبکدوشی کا اعلان کیا۔سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2001ءمیںنیلسن منڈیلا کو غدودِ مثانہ کے کینسر کی بیماری تشخیص ہوئی اور2013ءمیں پچانوے برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔انہیں موجودہ جنوبی افریقا کے “بابائے قوم” کی حیثیت سے جاناجاتا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…