ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان بڑے دل والے ہیں ‘کیرتی سنون

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )کیرتی کبھی شاہ رخ کے ایکشن کی تعریف کرتی ہیں تو کبھی ان کی اداکاری کی اور تو اور اب کیرتی کہتی ہیں کہ شاہ رخ بڑے دل والے ہیں اور بطور پروڈیوسر فلم کی ضرورت کے مطابق وہ بے شمار دولت خرچ کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔کیرتی فلم ’دل والے‘ میں ورون دھون کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ لگتا ہے کیرتی بالی ووڈ کے چلن سے اچھی طرح واقف ہو چکی ہیں کہ جس کا کھاو¿ اس کا گانا گاو¿ کیونکہ اس سے پہلے ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ’ہیرو پنتی‘ میں کام کے دوران وہ فلم کے ہدایت کار صابر خان کے گن گان کرتی تھیں۔ٹائیگر شروف سے یاد آیا کہ وہ بھی فلم’ہیرو پنتی‘ کے بعد سے تقریباً غائب رہے حالانکہ فلم خاصی کامیاب رہی تھیں لیکن لگتا ہے کہ کیرتی کی طرح وہ بھی ایک بڑے بینر کی فلم جلدی ہی کرنے والے ہیں۔خبر ہے کہ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے اپنی ایک فلم کے لیے انھیں سائن کر لیا ہے اور فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہونے والی ہے۔25 سالہ ٹائیگر فی الحال ایکتا کپور کی فلم ’فلائنگ جٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں یہ ساجد ہی تھے جنھوں نے انھیں فلم ’ہیرو پنتی سے ہیرو بنایا تھا۔ چلیں دیکھتے ہیں کہ کیا اس بار بھی ساجد ان کے لیے لکی ثابت ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…