ممبئی(نیوز ڈیسک )بولی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کے درمیان قائم مبینہ تعلقات اکثر اوقات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ اداکار کرن سنگھ گروور نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتا یا کہ وہ اور بپاشا ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں ،اور اس قربت میں مستقبل قریب میں اضافہ ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کرتے ہیں ، ساتھ رہتے ہیں اور سب سے بڑھ کر ایک دوسرے کی قربت میں سکون پاتے ہیں۔اداکار کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ہارر فلم ”الون“ میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں۔واضح رہے کرن سنگھ گروور ما ضی میں ٹیلی ویڑن اداکارہ شردا نگم اور جینیفر ونگٹ سے شادی کرکے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔اداکار آجکل وشال پانڈیا کی نئی آنے والی فلم ”ہیٹ سٹوری3“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ”ہیٹ سٹوری 3“میں اداکارہ زرین خان ، ڈیزی شاہ اوراداکار شرمن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
بپاشا باسو اور اداکار کرن سنگھ گروور کے درمیان قر بتیں بڑھنے لگیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































