بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

حلب کا اہم ہوائی اڈہ شامی فوج نے آزاد کرا لیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

دمشق ( آن لائن )شام کی سرکاری فوج نے شمالی صوبے حلب کی ایک بڑی فوجی ائر بیس کو دولت اسلامیہ عراق وشام ‘داعش’ کے جنگجوو¿ں کے تسلط سے آزاد کرا لیا ہے۔ داعش نے تقریباً ایک سال سے ائر بیس کا محاصرہ کر رکھا تھا۔موقع پر موجود ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ شامی فوجیوں کا ایک گروپ خوریز ہوائی اڈے کے مغربی علاقے میں مورچہ زن داعش کے جنگجوو¿ں کی صفوں کو چیرتا ہوا اندر داخل ہوا، جس کے بعد فوج بیس کے اندر داخل ہوئی۔”فوٹو گرافر کا مزید کہنا تھا “کہ شامی فوجیوں نے اس ‘فتح’ کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔”شام کے سرکاری ٹی وی نے ہوائی اڈے کے باہر سے اس کامیابی پر براہ راست نشریات پیش کیں اور اس پیش رفت کو بڑی فتح کے طور پر سراہا۔ لائیو کوریج کے دوران دعوی کیا گیا کہ “اس کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔”یاد رہے کہ خوریز ہوائی اڈے پر پہلے بشار الاسد کے مخالف باغیوں کا قبضہ تھا لیکن 2014 کے موسم بہار سے داعش نے اسے اپنے زیر نگیں کر رکھا تھا۔ائر بیس کے گرد ونواح کے علاقوں میں داعش کے جنگجوو¿ں کی تاحال موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…