منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پاکستا نی پاسپورٹ کی بے حرمتی پرعدنان سمیع کوشہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ دینے سے انکار

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نئی دلی ( آن لائن )پاکستان نے بھارت میں مقیم گلوکار عدنان سمیع کو ان کے وطن عزیز کے لئے تضحیک آمیز رویے پر شہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع کئی برسوں سے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے سرگرداں ہیں لیکن قانونی طور پر اس کے لئے انہیں پاکستانی شہریت سے دستبردار ہونا ہوگا۔ عدنان سمیع نے شہریت کی تنسیخ کے لئے نئی دلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا۔ اپنے خط میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کو سبز پاسپورٹ لوٹاتے ہوئے تضحیک آمیز انداز میں کہا تھا کہ اب انہیں اس کی ضرورت نہیں رہی۔پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے عدنان سمیع کو کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی تقدس کی پامالی کے مرتکب ہوئے ہیں ، انہیں اپنے رویے پر غیر مشروط معافی مانگنی ہوگی، بصورت دیگر انہیں شہریت کی تنسیخ کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا، دوسری جانب وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ جو شخص پاکستانی دستاویزات کا تقدس نہیں رکھتا اسے سرٹیفیکیٹ کیسے جاری کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ عدنان سمیع کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت میں انہیں بے انتہا محبت ، خلوص اور گرم جوشی ملی ہے اور پوری دنیا میں لوگ انھیں بھارتی فنکار کے طور پر جانتے ہیں. اسی وجہ سے انہوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…