جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نواز حکومت اٹل بہاری واجپائی کا امن فارمولہ مشروط طورپر قبول کر نے کےلئے اب بھی تیار ہے , فاروق عبد اللہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیرکےسابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازحکومت بھارت کےسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کا امن فارمولہ مشروط طورپر قبول کرنے کےلئے اب بھی تیار ہے۔بھارتی اخباردی ہندوکے مطابق فاروق عبداللہ نے یہ بات خصوصی انٹرویومیں بتائی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ 1999ءمیں جب اٹل بہاری واجپائی لاہور گئے تھے توانہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان اپنی خودمختاری کو آزادکشمیر تک توسیع دے اور مقبوضہ کشمیر پربھارت کوایساکرنے کی اجازت دیدے۔فاروق عبداللہ نے انکشاف کیا کہ 2001ءمیں مشرف حکومت نے واجپائی کی تجویزمسترد کردی تھی ,آگرہ سربراہ اجلاس کے حوالے سے فاروق عبداللہ نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں بتارہاکہ اس میں طے کیاپایاتھاسوائے اس کے معاملات قریبا ًحل ہوگئے تھے۔فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ نوازحکومت سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کی تجویزایک شرط طورپر قبول کرنے کےلئے اب بھی تیارہے اوروہ شرط یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیرکوخودمختاربنادیاجائے،ایسی صورت میں پاکستان آزادکشمیرکوبھی خودمختار بنادےگا۔فاروق عبداللہ نے نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ وہ یہ بات پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کے نتیجے میں کہہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…