اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی وزیرداخلہ نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوارتعلقات قائم کرناچاہتاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوارتعلقات قائم کرناچاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمسایوں سے تعلقات کوفروغ دینے کے لئے بھارت بھرپورکوشش کررہاہے ۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان ہمسایہ ملک ہے اس سے خوشگوارتعلقات چاہتے ہیں ،پاکستان بھی مثبت جواب دے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں امن وامان کی صورتحال بہت بہترہے ۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



















































