جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش نے 54 ہزار ٹویٹر اکاوئنٹس ہیک کرلئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) داعش سے وابستہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دو روز میں ٹیوٹر کے 54 ہزار اکاو¿نٹس ہیک کرنے کے بعد صارفین کی ذاتی معلومات افشاءکرنا شروع کر دی ہیں۔ ہیک کیے گئے اکاونٹس میں زیادہ تر سعودی شہریوں کے اکاونٹس شامل ہیں جب کہ امریکی خفیہ اداروں ”سی آئی اے“ اور ”ایف بی آئی“ کے اہم عہدیداروں کے ٹیوٹر اکاونٹس بھی ہیک کیے گئے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق داعش نے اتوار کے بعد ٹیوٹر پر بنائے گئے شہریوں اور اہم شخصیات کے اکاوئنٹس تک رسائی کا سلسلہ شروع کیا جس میں اب تک چون ہزار سے زائد اکاونٹس ہیک کیے گئے ہیں۔ شدت پسند گروپ کی جانب سے یہ کارروائی اپنے الیکٹریکل ماسٹر مائنڈ حسین جنید کے قتل کے انتقام میں شروع کی ہے جس میں اب تک امریکی قومی سلامتی کے اداروں سے وابستہ کئی اہم عہدیداروں کے ٹیوٹر اکاونٹس ہیک کرنے کے بعد ان کی ’خفیہ‘ معلومات افشاءکی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے ٹیوٹر اکاونٹس ہیک کیے جانے کے بعد صارفین کی ذاتی معلومات چوری کی گئی ہیں جس میں ان کے موبائل فون نمبر، ٹیویٹر پر بھیجے گئے پیغامات اور صارفین کی ذاتی معلومات شامل ہیں۔ سائبر وار کے نام سے شروع کی گئی داعش کی اس نئی مہم میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم نے ٹیوٹر اکاوئنٹس اس لیے ہیک کرنا شروع کیے ہیں کیونکہ امریکیوں نے رواں سال پچیس اگست شمالی شام کے شہر الرقہ میں بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون طیارے کی مدد سے میزائل حملہ کر کے تنظیم کے الیکٹریکل ماسٹر مائنڈ حسین جنید کو قتل کر دیا تھا۔ اکاونٹس کی ہیکنگ کا یہ سلسلہ جنید کے قتل کا انتقام ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ہیک کیے گئے اکاونٹس کے صارفین سے رابطہ کر کے ان کا ردعمل معلوم کیا تو سبھی کو اس بات پر حیران پایا کہ داعش اکاونٹس ہیکنگ اور خفیہ معلومات تک رسائی میں کس قدر مہارت رکھتی ہے۔ صارفین نے ’خلافت ہیکرز‘ کی جانب سے ہیک کیے گئے اکاوئنٹس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ داعشی جنگجو اہم معلومات کو افشاءکر دیں گے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…