سکھر(نیوزڈیسک)سکھرمیں ماتمی جلوس کے بعد المناک سانحہ،متعددہلاک و زخمی، کہرام مچ گیا، یہ حادثہ ببر لو کے رہائشی پپو شاہ کے گھر میں اس وقت پیش آیا، جب پچیس محرم کے ماتمی جلوس کے بعد تیس کے قریب خواتین اور بچے چھت پر جمع تھے، جن کا بوجھ چھت نہ سہار سکی اور نیچے آ گری، چھت گرنے سے چودہ سالہ لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ پچیس خواتین اور بچے زخمی ہوئے، زخمیوں کو سکھر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ایک اور خاتون دم توڑ گئی، ڈاکٹرز کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔















































