جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ریہام بیڈروم میں عمران کے پالتوکتوں کے آنےکی مخالف تھیں ،برطانوی اخبار کا دعویٰ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن ) برطانوی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ ریہام نے عمران خان کی زندگی جہنم بنادی تھی ،اختلافات اس حدتک تھے کہ ریہام بیڈروم میں عمران خان کے پالتوکتوں کے آنے کے بھی خلاف تھیں۔عمران خان نے ریہام کو ایس ایم ایس کے ذریعے طلاق دی تھی۔برطانوی اخبار نے خاندانی اور قریبی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ریہام نے عمران خان کی زندگی دوزخ بنادی تھی۔62برس کے عمران خان اور 42برس کی ریہام کے درمیان کئی معاملوں پرتلخیاں رہیں۔بنی گالامیں گھرسے متعلق ریہام نے اہم تبدیلی یہ کی تھی کہ عمران خان کے پالتوکتوں کا کمرے میں داخلہ بندکردیاتھا۔ اورعمران خان کی جانب سے روکے جانے کے باوجود کتوں کو گھرسے باہرکمرے میں منتقل کردیا تھاجس پرعمران خان کوشدید ناگواری تھی۔گھرمیں بھی تبدیلیاں بھی کی گئیں تاکہ ریہام کی چھوٹی بیٹی ساتھ رہ سکے اور بڑی بیٹی اوربیٹاآجاسکیں۔ریہام کے رشتہ دارجب چاہتے،بنی گالاآتے جبکہ عمران خان کے بھانجوں کے آ نے جانے پرروک ٹوک تھی۔ریہام کواس بات پراعتراض تھاکہ عمران خان کاسابقہ اہلیہ جمائماگولڈاسمتھ سے قریبی تعلق تاحال کیوں قائم ہے۔اخبارکے مطابق ریہام کی جانب سے سیاست میں مرکزی کرداراداکرنےکی خواہش بھی تشویش کاباعث تھی۔ نوبت یہ آگئی تھی کہ عمران خان کو اپنے مالی معاونین اور پارٹی کےوفاداروں کی بغاوت کاسامناہوگیاتھا۔ اوریہ بھی کہ ریہام کے کھانے،پکانے اورپہننے سے متعلق چیزوں میں عوام کی دلچسپی عمران خان کے سیاسی پیغام کوآگے بڑھانے میں حائل ہورہی تھی۔ ریہام سے متعلق باتیں عمران خان کی خبروں کوبھی پیچھے چھوڑدیتی تھیں۔ ریہام کی ڈاکٹراعجاز سے طلاق کی وجوہات بھی پاکستانی معاشرے مےں اچھی نظرسے نہےں دیکھی گئیں۔اخبارکے مطابق عمران خان نے میں تمھیں طلاق دیتاہوں تین بارلکھ کرریہام خان کوپہلے میسج بھیجا اورپھر مختصر ای میل کی۔ریہام خان کویہ میسج اس وقت ملا جب انہوں نے برمنگھم ائرپورٹ پرلینڈکیا۔اسکے ساتھ ہی عمران خان کے چیف اف اسٹاف نے کنفرمیشن کےلیے کال بھی کی۔ انتہائی پریشان ریہام برمنگھم سے لندن پہنچیں جہاں عمران خان کے قابل اعتماددوست زلفی بخاری نے ان سے ہوٹل میں 3گھنٹے ملاقات کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…