پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سپیکر کا انتخاب: ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور سپیکر کے نامزد امیدوار ایاز صادق نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں مجھے ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔کاغذات مازدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق کا کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مولانا فضل الرحمٰن، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے غلام احمد بلور، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل ایف) نے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل کیو) کے پرویز الہی اور مسلم لیگ (ضیاء4 ) کے اعجاز الحق نے بھی ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ایاز صادق کے مطابق ان کی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ کے علاوہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے رکن اسمبلی افتخار الدین سے بھی ووٹ دینے کی بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے آزاد گروپ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وہ آج ہی بات کریں گے۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کے حوالے سے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے بھی مجھے ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس حوالے سے لیاقت بلوچ اور قومی اسمبلی مین پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ سے بات ہو چکی ہے۔تحریک انصاف کے سے ووٹ حاصل کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے خورشید شاہ اور پرویز الہی نے ان سے رابطہ کیا ہے، تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں مجھے ووٹ دینے کے لے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکرمنتخب ہوا تو پہلے سے بہتر کام کرنے کی کوشش کروں گا، قواعد و ضوابط کے مطابق اپوزیشن ارکان کو بولنے کا موقع دوں گا۔ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کو شکست دے کر ہیٹ ٹرک میں نے کی، 2002، 2013 میں عمران خان کو ہرانے کے بعد اب ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے علیم خان کو شکست پی ٹی آئی کے سربراہ کی شکست ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…