جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی،نیول چیف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان نیوی کی جاری بحری مشق سی اسپارک 2015ء کے دوران پاک بحریہ کے یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے مکران کی ساحلی پٹی پر قائم نیول یونٹس اور اگلے مورچوں بشمول جناح نیول بیس اورماڑہ ، پسنی ، گوادر اور جیونی کا دورہ کیا۔ اس دوران نیول چیف کو ساحلی یونٹس میں جاری آپریشنل سرگرمیوں سے متعلق ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ نیول چیف نے مختلف یونٹس پر تعینات دستوں سے بھی ملاقات کی اور افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے گوادر پورٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پاک بحریہ کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیکیورٹی کی موجودہ غیر یقینی اندرونی و بیرونی صورتحال میںگوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی۔نیول چیف نے کہا کہ گوادرپاک چین اقتصادی راہداری کا محور ہے اور گوادر کو بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑنے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں۔ نیول چیف نے کہا کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے اور پاک چین اقتصادی راہداری سے تما م معاشی و سماجی فوائد حاصل کرنے کے لیے سمندر اور خشکی دونوں پر ایک محفوظ ماحول کا قیام نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اہم ترین بحری تجارتی راستوں کی حفاظت و دفاع کے لئے پاکستان نیوی پوری طرح مستعد ہے اور اس کی بھر پور قابلیت رکھتی ہے ۔بحری مشق سی سپارک 2015کے مقاصد میں سے ایک مقصد اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لئے آپریشنل تیاریوں کو جانچنا بھی ہے۔ ساحلی یونٹس کے دورے کے موقع پر ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) رئیر ایڈمرل کلیم شوکت بھی چیف آف نیول اسٹاف کے ہمراہ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…