اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کیچیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو دیوالیہ کر دے گا،پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید قرض نہیں لینا چاہیے،جن ممالک نے بھی قرض لیا انکا دیوالیہ نکل گیایہ بات سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سینٹر سلیم مانڈوی والا نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی قرض کی ضرورت نہیں ہے جن ممالک نے قرض سے معیشت بہتر کرنے کی کوشش کی انکا دیوالیہ نکل گیا ،آئی ایم ایف سے لیے گئے قرض کی وا پسی برآمدات میں اضافے سے ہی ممکن ہے۔
اعلامیے کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ 8 لاکھ مالدار افراد کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کر سکتا ہے۔
آئی ایم ایف پاکستان کو دیوالیہ کر دے گا
7
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں