اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مودی نے متنازع بگلیہار ڈیم کا افتتاح کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
Hazaribagh : BJP's PM candidate Narendra Modi addresses an election campaign rally in Hazaribagh on Tuesday. PTI Photo (PTI4_15_2014_000098B)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم نے نریندر مودی نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قراردیا ہے اور سری نگر مین متنازع بگلیہار ڈیم کا افتتاح بھی کردیا ہے جبکہ ان کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا جسے روکنے کیلئے بھاترتی حکومت نے وسیع پیمانے پر گرفتاریاں بھی کی تھیں۔ ان گرفتاریوں کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نے کشمیریوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو جنت بنایا جائے گا اور کسی کو ہمارے ذاتی مسائل میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے ۔، کشمیریوں نے بہت سے مسائل جھیلے اور بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ۔اب کشمیریت ‘خدمت اور انسانیت کے جذبے سے آگے بڑھیں گے،انہوں نے کشمیر کیلئے 80ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا جسے مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبد اﷲ سمیت دیگر رہنماؤں نے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کے مسئلے کو دولت کے ترازو میں تولنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے کڑے پہرے میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتیوں کے نہ آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ بھارتی شہری حالات کی خرابی کی وجہ سے یہاں نہیں آتے ۔ روائتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بین الاقوامی کردار کی ضرورت نہیں ہے،کشمیر میں کشمیریت ،خدمت اور انسانیت کے جذبے سے آگے بڑھیں گے ۔مو دی نے دعویٰ کیا کہ انہیں کشمیر سے محبت ملی ہے اور وہ کشمیر کے عوام کے درمیان دیوالی منا چکے ہیں ، گزشتہ سال سیلاب کے دوران جب جموں و کشمیر کے عوام دکھ کے دور گزر رہے تھے تو میں نے بھی اس درد کو محسوس کیا یہاں مجھے آنے پر فخر اورخوشی ہے پچھلے سال میں دیوالی منانے یہاں آیا جبکہ نئی دہلی میں میرے دوست انتظار کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ’’ ہمارا نعرہ سب کا ساتھ ٗ سب کا وکاس ہے‘‘ اس لئے میں ملک کے کونے کونے کے دورے کررہا ہوں ۔کشمیر کے بغیر ہندوستان ادھوراہے، ہر مسئلے کا حل نو جوانوں کو روز گار دینا ہے، انہوں نے کہاکہ ایک ایسی ریاست جس نے ہمیں پرویز رسول جیسا کھلاڑی دیا وہاں انٹر نیشنل کرکٹ میچ کیوں نہیں ہونے چاہئیں سچن ٗ سہواگ اور دھونی نے جب بھی چھکا لگایا تو انہیں کشمیر سے بھی حمایت ملی۔بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ دہلی کا خزانہ ہی نہیں دل بھی آپ کا ہے۔ نریندر مودی نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ یہ پیکج آپ کی قسمت کو تبدیل کرنے کے کام آئے یہ پیسہ نیا اور جدید کشمیر بنانے میں لگنا چاہیے۔مودی نے کہا کہ کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت‘ ہی کشمیر کی ترقی کا راستہ ہے، کسی کے تجزیے کی ضرورت نہیں ہے



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…