خیبر ایجنسی(نیوزڈیسک)وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر اثر ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے،سکیورٹی حکام کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی گئی جس سے 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،خفیہ ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیاگیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔















































