کراچی (آن لائن) وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف سوئی سدرن میں2ارب کی کرپشن کے ثبوت نیب نے حاصل کرلئے،ذرائع کے مطابق نیب حکام ڈاکٹر عاصم کے خلاف ابتدائی طورپر2ریفرینس دائر کریںگے،ذرائع کاکہناتھا کہ نیب کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے خلاف زمینوںپرقبضے پرقبضے اورسوئی سدرن میں گھپلوںمیں ریفرینس دائر کئے جائیں گے۔ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ دونوںریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب حکام نے چیئرمین سے اجازت طلب کرلی ہے،ڈاکٹر عاصم پرسوئی سدرن سے ایک الیکٹرک کمپنی کواضافی گیس دلوانے کاالزام بھی ثابت کیاجائے گا۔